ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے صدر کسان اتحا د خالد محمود کھوکھر،

کسان اتحا دکااپنے مطالبات کے حق میں پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر دھرنا

جمعرات 28 اگست 2014 23:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء ) کسان اتحا د نے اپنے مطالبات کے حق میں پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر دھرنا دیا۔اس موقع پر دھرنے میں کاشتکار وں اور کسانوں نے شرکت کی اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔ دھرنے میں شریک کسانوں نے اپنے ہاتھوں میں مطالبات کے حق میں تحریر کنندہ پلے کارڈ اور بینر اٹھاررکھے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر نے کہاکہ ہم کسانوں کی فلاح بہبود کے لئے دھرنادینے پر مجبور ہوئے ہیں ہمارے حکومت سے مطالبے ہیں کہ فوری طور پر”زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے “فصلو ں کی امدادی قیمت بڑھائی جائے ،کپاس کی خریداری شروع کی جائے ،پاک بھارت زرعی ٹریڈ کوختم کیاجائے انہوں نے کہاکہ بھارت میں کسانوں کو سبسڈی دی جاتی ہے جبکہ ہمارے ہاں اس طرح کی کوئی روایت نہیں ہے۔ا س موقع پرپولیس کی بھاری نفری موجود تھی جس نے دھرنے میں شریک کسانوں اور کاشتکاروں کی سکیورٹی کے لئے بیرئیرلگا کر روڈ کو بلاک کردیا۔