کراچی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

جمعہ 29 اگست 2014 11:54

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9 2اگست 2014ء) ملک میں سیاسی صورت حال کی بہتری کے امکان نے اسٹاک ایکسچینج میں بھی انتہائی مثبت اثر ڈالا ہے اور سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے ریڈ زون میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں نے پورے ہفتے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر منفی اثر ڈالا تاہم گزشتہ رات آرمی چیف سے دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری روز سرمایہ کاروں کی جانب سے مثبت ردعمل دیکھا جارہا ہے۔

ایک وقت میں ہنڈریڈ انڈیکس میں 6 برس بعد ایک ہی دن ایک ہزار 59 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تاہم اس کے بعد کریکشن کا عمل دیکھا جارہا ہے اور اب سے کچھ دیر پہلے تک ہنڈریڈ انڈیکس 900 سے زائد اضافے کے بعد 28 ہزار 600 کی سطح پر آگیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومتی اداروں کی جانب سے حصص کی خریداری کے باوجود 14 اگست سے گزشتہ روز تک ہنڈریڈ انڈیکس 2 ہزار سے زائد پوائنٹس گر چکا ہے۔