آئی ایس پی آر کا بیان ، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگیا ، ڈاکٹر طاہر القادری،
وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں قوم سے جھوٹ بولا ، ان کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں رہا ، نواز شریف نے آج اخلاقی قدروں کا جنازہ نکال دیا ہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو
جمعہ 29 اگست 2014 21:49
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر کے بیان سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا ، وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں قوم سے جھوٹ بولا اب ان کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں رہ گیا ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ نواز شریف نے قومی اسمبلی میں جھوٹ بولا ہے اور الزام ہم پر لگادیا کہ ہمارا فوج سے رابطہ ہوا ہم نے فوج سے کوئی رابطہ نہیں کیا ۔
جمعرات کے روز ٹی وی پر بار بار خبر چلی کہ وزیراعظم نے آرمی چیف کو کردار ادا کرنے کا کہا ہمیں رات نو بجے پیغام ملا اور میں نے آرمی چیف سے ملاقات کی اور انہیں ان کے بہت سے جھوٹ دکھائے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس پی آر کے بیان سے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگیا ہے ۔(جاری ہے)
آئی ایس پی آر کے بیان کے بعد نواز شریف کا جھوٹ اب کھل کر سامنے آگیا ہے اگر وزیراعظم اتنی بڑی غلط بیانی پارلیمان میں کرے تو اسے عہدے پر رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم روز جھوٹ بولتے ہیں جمہوریت جھوٹ سے نہیں قدروں سے چلتی ہے نواز شریف نے آج اخلاقی اور جمہوری قدروں کا جنازہ نکال دیا ہے اب ان کے پاس اس عہدے پر رہنے کا کوئی جواز نہیں رہا انہوں نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی ایسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم استعفیٰ دیتے.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
فیصل آباد میں پی ٹی آئی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.