تحریک انصاف کی طاہر القادری سے حتمی لائحہ عمل کا اعلان مؤخر کرنیکی اپیل
جمعہ 29 اگست 2014 23:45
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) پی ٹی آئی نے علامہ طاہر القادری سے حتمی لائحہ عمل کا اعلان مؤخر کرنے کی اپیل کردی، شاہ محمود قریشی نے پی اے ٹی کارکنان سے کہا کہ کارکنان تھوڑا اور صبر کرلیں، ہماری اور آپ کی منزل ایک ہے، نواز اور شہباز شریف کو ہر صورت جانا ہوگا، امن سے اپنی اخلاقی فتح چاہتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے شاہ محمود قریشی کی قیادت میں پی اے ٹی سربراہ علامہ طاہر القادری سے ملاقات کی اور کپتان عمران خان کا پیغام پہنچایا۔
ملاقات کے بعد انقلاب دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیں عوامی تحریک کارکنان کے جذبات کا احساس ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ظلم و بربریت کا مظاہرہ کیا گیا، کارکنوں نے بھرپور صبر کا مظاہرہ کیا، امن سے اپنی اخلاقی فتح چاہتے ہیں، کارکنان تھوڑا اور صبر کرلیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے وعدوں اور عمل میں تضاد ہے، صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے، حکومت نے کل معتبر اداروں سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی، حکومت اخلاقی طور پر شکست کھاچکی، یوٹرن لے لیا ہے، ہم سب حکمرانوں کے ناٹک جانتے ہیں، حکمرانوں کو فرار کا کوئی جواز نہیں دینا چاہتے۔
شاہ محمود کہتے ہیں کہ مجھے پارلیمان کا احترام ہے، اب بھی ممبر ہوں، میرا استعفیٰ فی الحال منظور نہیں کیا گیا، تحریک انصاف نے وزیراعظم کے بیان پر وضاحت طلب کی، حکومت نے آئیں بائیں شائیں کی، کوئی ٹھوس جواب نہیں ملا، حکومتی ٹیم نے ہر نشست میں معاملے کو مزید الجھایامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.