لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30اگست 2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ چند ہزار لوگوں کے دھرنے سے کروڑوں لوگوں کی مینڈیٹ والی پارٹی کو گھر نہیں بھیجا جا سکتا، ہیجانی کیفیت چند رو ز میں ختم ہوجائے گی ، کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ یہ خالی کرسیوں کا سمندر ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دھرنے والوں کے آئینی مطالبات مان لیے گئے ہیں،جمہوریت کے خلاف اقدامات برداشت نہیں کریں گے،یہ ایک ہیجانی کیفیت ہے جو چند روز میں ختم ہو جائےگی اور سب چیزیں جلد قوم کے سامنے آجائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ جب وہ عمران خان صاحب سے ملے تو سب باتیں کھل کر ہوئیں لیکن سمجھ نہیں آئی کہ ایک دم کیا ہوگیا ، لگتا ہے طاہر القادری اور عمران خان کو ایک ہی رات دھاندلی کا خواب آیا ہے۔جمہوریت کیخلاف اقدامات ناقابل برداشت ہیں ، ہیجانی کیفیت چند روز میں ختم ہو جائیگی:وزیر اعظم نواز شریف
ہفتہ 30 اگست 2014 14:14
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دھرنوں نے پاکستان کی ترقی کو بے پناہ نقصان پہنچایا، پہلے مالدیپ اورپھر سری لنکا کے صدر نے دورہ پاکستان ملتوی کر دیا ، اب چین کے صدر نے پاکستان کا دورہ کرنا ہے،کمیشن کے لیے سپریم کورٹ کو درخواست دے دی ہے ۔
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت کےخلاف اقدامات برداشت نہیں کریں گے،ایسے مطالبات کیے جارہے ہیں جو میرے اختیار میں نہیں ہیں ،جو مطالبات ماننے والے تھے، وہ مان لیے گئے ،کسی نے خوب کہا ہے کہ یہ توخالی کرسیوں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندرہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو ڈیڑھ کروڑ ووٹرز نے ووٹ دیا ،کروڑوں ووٹرز کے مینڈیٹ والی جماعت کو گھر جانے کا کہا جارہاہے، قومی اسمبلی کی قرارداد کے مطابق جمہوریت کیخلاف سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے،دھرنوں نے قوم کی خوشحالی کے سفرمیں خلل ڈالا ہے اور پاکستان کی ترقی کو نقصان ہوا ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ تحریک انصاف نے جو مطالبات پیش کیے وہ ہماری پارٹی کا منشور ہیں ،اگر تحریک انصاف مطالبہ نہ بھی کرتی تو ہم نے یہ اصلاحات ضرور کرنا تھیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.