وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا سارک کانفرنس کے دوران اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں‘ بھارت،

دہشت گردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے ، جب تک پاکستان دہشت گردی اور تشدد کی روک تھام نہیں کرتا‘ مذاکرات ممکن نہیں، بھارتی وزیر داخلہ

پیر 1 ستمبر 2014 21:52

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) بھارت نے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی سارک کانفرنس کے دوران اپنے پاکستانی ہم منصب کیساتھ ملاقات بارے رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا مضبوط موقف قائم ہے کہ دہشت گردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے اور جب تک پاکستان دہشت گردی اور تشدد کی روک تھام نہیں کرتا‘ مذاکرات ناممکن ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں نیپال میں ہونے والی سارک کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا اپنے پاکستانی ہم منصب کیساتھ ملاقات کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ہریانہ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ہمسایہ ملک پاکستان سمیت تمام ممالک کیساتھ خوشگوار اور دوستانہ تعلقات کے قیام کا خواہاں ہے تاہم کوئی بھی ملک ہمارے اس طرز عمل کو ہماری کمزوری نہ سمجھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستاُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کا سلسلہ بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج پاکستان کی ہر اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیں گی.

متعلقہ عنوان :