جاوید ہاشمی کے الزامات تحریک انصاف کا اندرونی معاملہ ہے ‘ فوج کو سیاسی معاملات میں نہ گھسیٹا جائے ‘ وزیر دفاع
منگل 2 ستمبر 2014 13:36
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کے الزامات تحریک انصاف کا اندرونی معاملہ ہے اور فوج کو سیاسی معاملات میں نہ گھسیٹا جائے۔ایک انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جاوید ہاشمی کے الزامات تحریک انصاف کا اندرونی معاملہ ہے ‘فوج نے اپنے بیان میں جمہوریت کی حمایت کا اعادہ کیا ہے جس کے بعد اسے سیاسی معاملات میں نہ گھسیٹا جائے۔
انہوں نے کہا کہ شاہراہ دستور پر ڈرامہ لگایا گیا ہے جب کہ عمران خان کے بیان صبح کچھ اور شام کو کچھ ہوتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہاکہ ہمیں اپنے معاملات خود سیاسی بصیرت سے حل کرنے چاہئیں ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت نے فوج کو آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں طلب کیا اور حکومت آرٹیکل 245 کی حدود سے تجاوز نہیں کرے گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کے مستعفی ہونے اور فوج کی بغاوت کاکوئی امکان نہیں، فوج نے جمہوریت کی حمایت کی ‘ فوج کی جانب سے جمہوریت کی حمایت اطمینان بخش اوراچھااقدام ہے، ذاتی طورپرسمجھتاہوں کہ چندگھنٹوں میں آئندہ کی صورتحال کاتعین ہوگا۔
خواجہ آصف نے کہاکہ ہماری کوشش ہوگی کہ انتہائی محتاط رہیں،صورتحال بگڑنے نہ دیں، حکومتی رٹ پوری قوت سے قائم ہونی چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.