Live Updates

اعتزاز احسن کی طرف سے دھاندلی کے بارے میں عمران خان کے موقف کی تائید

منگل 2 ستمبر 2014 17:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء) پیپلز پارٹی نے انتخابات2013 ء میں شدید دھاندلی کے حوالے سے تحریک انصاف کے موقف کی ناصرف تائید کر دی بلکہ یہاں تک کہہ دیا کہ اگر پیپلز پارٹی کو جمہوریت اور آئین کاخیال نہ ہوتا تو وہ کبھی مسلم لیگ (ن) کا ساتھ نہ دیتے۔

(جاری ہے)

اعتزاز احسن نے منگل کے روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کے دوران کہا کہ حکومت مانے یا نہ مانے مگر یہ کھلی حقیقت ہے کہ2013 کی عام انتخابات میں شدید دھاندلی ہوئی ہے اور اس حوالے سے تحریک انصاف کی شکایات درست ہیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :