Live Updates

تحریک انصاف تقسیم ہوگئی ہے ،عہدیداران اور کارکن اپنی کار کر دگی دکھائیں گفتار کے غازی کو ٹکٹ نہیں ملیں گے ، عمران خان ،چینی صدر کا تاریخی استقبال کرینگے گھنٹے میں سوایس ایم ایس آتے ہیں اخبار پڑھنے کی ضرورت نہیں پڑتی ،شرکاء سے خطاب

بدھ 3 ستمبر 2014 22:45

تحریک انصاف تقسیم ہوگئی ہے ،عہدیداران اور کارکن اپنی کار کر دگی دکھائیں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3ستمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ تحریک انصاف تقسیم ہوگئی ہے, عہدیداران اور کارکن اپنی کار کر دگی دکھائیں ، گفتار کے غازی کو ٹکٹ نہیں ملیں گے ، چینی صدر کا تاریخی استقبال کرینگے ، گھنٹے میں سوایس ایم ایس آتے ہیں اخبار پڑھنے کی ضرورت نہیں پڑتی ۔ بدھ کو دھرنے کے شرکاء سے خطا ب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ تحریک جمہوری اور انسانی حقوق کی ہے معاشرے میں صاف تقسیم ہوگئی ظلم کو تبدیل نہ ہونے دینے والوں اور تبدیلی والوں کے درمیان تقسیم ہوگئی ہے پارلیمنٹ کے اندر آج جتنا زیادہ زہر اگل رہ اہے وہ اتنا ہی منافق تھا بڑ ی بڑی تقریریں کررہے تھے انہیں خوف تھا اگر یہ کامیاب ہوگئے تو ہمیں جیل جانا پڑیگا ۔

(جاری ہے)

عمران خا ن نے کہاکہ مجھے ایک گھنٹے میں سوایس ایم ایس آتے ہیں اخبار پڑھنے کی ضرورت نہیں پڑتی کہا جاتا ہے کہ لوگوں کی زندگی تنگ کررہے ہیں یہاں پر کونسے سکول ہیں اور کونسی دکانیں ہیں خود غرض لوگ کہتے ہیں جو مرضی ہو جائے میری زندگی اچھی گزرے بزدل اور خود غرض کے علاوہ ہر شخص ظلم کے خلاف کھڑا ہوگا یہ جنگ آزادی سکوائر کی نہیں مظلوم کی جنگ ہے نواز شریف کے خلاف نہیں اس کی ذہنیت کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں کسی بھی جمہوریت میں جب کسی کے خلاف انکوائری ہوتی ہے وہ مستعفی ہو جاتی ہے نواز شریف اگر الزامات سے بری ہو جائیں تو واپس آجائیں.

یوسف رضا گیلانی کو بھی انہوں نے کہا تھا کہ تم پر کرپشن کے الزامات ہیں استعفیٰ دے دو اس وقت یہ درست تھا نواز شریف خاص اوپر سے آئے ہیں انہوں نے کہاکہ ظالم اور مظلوم میں تقسیم ہورہی ہے سیاسی جماعتوں میں تقسیم ہورہی ہے ایک طرف تحریک انصاف کے اندر بھی تقسیم ہو رہی ہے ہمیں پتہ چل رہا ہے کہ مشکل وقت میں کون کھڑا ہوتا ہے اور کون نہیں کون نظریاتی ہے اور کس نے سونامی کا فائدہ اٹھایا ۔

انہوں نے اپنے تمام عہدیداروں کو پیغام دیا کہ میں غور سے ٹیم کو دیکھ رہا ہوں یہ نہ سمجھیں کہ میں چپ ہوں اس تحریک میں سے کئی ہیرو نکلے ایک طرف صحیح ٹائیگر اور ایک طرف گفتار کے غازی ہیں فصلی بٹیرے اڑ جائینگے جب آزمائش آتی ہے تو پتہ چل جاتا ہے کون کتنے پانی میں ہے آنے والے دنوں میں دیکھوں گا کون ادھر پہنچتا ہے طاقت ، جذبہ اور جنون کون دکھاتا ہے اور کون صرف کارروائی پوری کرتا ہے اس امتحان میں ایک حقیقی تحریک انصاف سامنے آئے گی جو ٹیم بنے گی ۔

انہوں نے کہاکہ یہاں شرکاء تھوڑے نہیں مظلوم طبقے کے نمائندے ہیں آزمائش کے بعد نئے پاکستان کا یہ ہر اول دستہ بنیں گے لوگ گھروں میں بیٹھ کر ٹی وی پر ہماری کارروائی کی دعائیں کررہے ہیں نواز شریف کو اب چیلنج نہ کیا تو پھر اسے شکست نہیں دے سکتے نواز شریف ججز ،الیکشن کمیشن ،ووٹروں کو خرید لیتا ہے اور پولیس کا غلط استعمال کرتا ہے حکومت کے غلط احکامات نہ ماننے پر اسلام آباد میں تین آئی جیز کو تبدیل کیا گیا ماڈل ٹاؤن میں چودہ لوگوں کو مارا گیا قصور پولیس والوں کا نہیں ان کا ہے خیبر پختون پختون کے سرکاری ملازمین کو کہہ دیا ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ کے غلط احکامات تسلیم نہ کریں بغاوت کریں آئی جی ناصر درانی نے خود کہا ہے کہ میں پہلی بار نوکری کررہا ہوں ان پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں ہے چیف سیکرٹری امجد خان سے پوچھیں انہیں واضح ہدایات دی ہیں کہ وہ کوئی غیر آئینی احکامات نہ مانیں نواز شریف نے پولیس اور بیوروکریسی کو تباہ کیا ہے فوج کو بد نام کیا ہے .

نواز شریف کہہ رہا ہے کہ یہ سب کچھ فوج کروا رہی ہے میں چودہ ماہ سے کہہ رہا تھا کہ اگر انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر آؤنگا اس وقت تو آرمی چیف جنرل اشفا ق پرویز کیانی تھے نواز شریف نے دھاندلی کر کے گیارہ مئی کو سازش کی لیکن کپتان نے زبردستی گیم کھیلی چار حلقوں کا کہا انہیں پتہ تھا کہ اگر یہ کھل گئے تو سارے کھل جائینگے ۔

یہ گیم ان سوننگ یار کر تھا میں آرام سے معصوم چہرے کے ساتھ انہیں چار حلقوں کا کہتا رہا انہیں پتہ چل گیا تھا عمران خان نے کہاکہ نواز شریف اپنی تقریر میں کیوں اور کس کو کہہ رہے تھے کہ واضح اکثریت دیں ہمیں پتہ تھا کہ آپ نے آر اوز کو پیغام دیا جو انہوں نے سنا ۔عمران خا ن نے کہاکہ چین کے صدر آرہے ہیں ہم پاکستان کے مفادکے خلاف نہیں لڑ رہے ہیں چائنا سے بہت کچھ سیکھنا ہے بیس سالوں میں انہوں نے چالیس کروڑ لوگوں کو غربت کی لیکر سے نکال کر اوپر لے آئے ہم چینی صدر کے استقبال پر ان پر پھول برسائیں گے کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی ان کا تاریخی استقبال ہوگا انہوں نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ تحریک انصاف کے عہدیدار ان اور کارکن اپنی کار کر دگی دکھائیں جو گفتار کا غازی بنے گا اسے ٹکٹ نہیں ملے گا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات