نظام میں خرابیاں موجود ہیں لیکن ایک شخص کی غلطی پورے نظام پر نہیں ڈالی جاسکتی، اسفندیار ولی ،
طاہرالقادری ایک مہاجر ، کینیڈا سے آئے ہیں اور جلد ہی واپس چلے جائیں گے، لوگ اگر دھاندلی کی بات کرتے ہیں تو درحقیقت دھاندلی تو خیبر پختونخوا میں اے این پی کے ساتھ ہوئی ہے، استعفیٰ دینے والے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کررہے ہیں، وفاقی حکومت لڑائی میں اتنا پھنس گئی کہ آئی ڈی پیز کو بھول گئی،پریس کانفرنس سے خطاب
جمعرات 4 ستمبر 2014 21:55
چارسدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4ستمبر 2014ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ ہمارے نظام میں خرابیاں موجود ہیں لیکن ایک شخص کی غلطی پورے نظام پر نہیں ڈالی جاسکتی، طاہر القادری ایک مہاجر ہیں وہ کینیڈا سے آئے ہیں اور جلد ہی واپس چلے جائیں گے، آئی ڈی پیز مصیبت میں ہیں اور وہاں بچے مررہے ہیں، وفاقی حکومت اسلام آباد میں ہونے والی لڑائی میں اتنا پھنس گئی ہے کہ آئی ڈی پیز کو بھول گئی، خیبر پختونخوا کی حکومت بھی وفاق پر قبضے میں لگی ہوئی ہے،استعفیٰ دینے والے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کررہے ہیں،۔
چارسدہ میں پریس کانفرنس کے دوران اسفندیار ولی خان نے کہا کہ جب سے اسلام آباد میں ناچ گانے کا کھیل شروع ہوا ہے میڈیا بھی آئی ڈی پیز کو بھلا بیٹھا ہے۔(جاری ہے)
پرانے پاکستان میں بھی آئی ڈی پیز آئے تھے لیکن اس وقت کی حکومت نے جس طرح انہیں سنبھالا اور انہیں باعزت طریقے سے بھجوایا وہ نئے پاکستان میں نظر نہیں آرہا۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے مینڈیٹ کا احترام ہر ایک پر لازم ہے لیکن استعفیٰ دینے والے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کررہے ہیں، تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی استعفوں پر خاموشی سے چلے گئے۔
وہ گلزار خان، ناصر خان خٹک اور مسرت احمد زیب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے استعفیٰ نہیں دیا۔ اگر وفاق، سندھ، اور پنجاب میں استعفے دیئے جاتے ہیں تو پھر خیبر پختونخوا سے بھی استعفے دینے چاہئیں۔ اگرقومی اسمبلی سے استعفے دے رہے ہیں تو صوبائی حکومت کیوں بچارہے ہیں۔عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ لوگ اگر دھاندلی کی بات کرتے ہیں تو درحقیقت دھاندلی تو خیبر پختونخوا میں عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ ہوئی ہے، دوسروں کے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم تھے لیکن ہمارے لئے حکیم اللہ محسود تھے۔ ہمارے نظام میں خرابیاں موجود ہیں لیکن ایک شخص کی غلطی پورے نظام پر نہیں ڈالی جاسکتی۔ آئین، جمہوریت اور پارلیمنٹ ایک الگ معاملہ ہے اور حقوق کی جنگ دوسرا۔ نظام بچانے کے لئے ہم نے نتائج تسلیم کئے۔ حقوق کی جدو جہد کے لئے ان کی 3 نسلیں گزر گئیں اور آئندہ 3 نسلیں بھی اس کے لئے جدو جہد کریں گی لیکن ہم سب کو آئین کے راستے پر چلنا چاہئے، یہ خوش قسمی ہے کہ تاریخ میں پہلی دفعہ سیاسی جماعتیں متحد ہیں، طاہر القادری ایک مہاجر ہیں وہ کینیڈا سے آئے ہیں اور جلد ہی واپس چلے جائیں گے۔مزید مقامی خبریں
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.