سیالکوٹ میں بارش نے تباہی مچادی، مختلف حادثات اورچھتیں گرنے سے سات افرادجاں بحق،

پانی برساتی نالوں سے باہر نکل آیا، بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا،سبلائم چوک کے قریب گرین ٹاؤن میں مکان کی چھت گرنے سے سات سالہ سکینہ بی بی ، نو سالہ محمد اشرف اور ان کی ماں 55 نمیہ بی بی ملبے تلے دب کرجاں بحق ہوئے

جمعرات 4 ستمبر 2014 22:19

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4ستمبر 2014ء) سیالکوٹ میں بارش نے تباہی مچادی ہے اورسات افراد جاں بحق ہوگئے ،پانی برساتی نالوں سے باہر نکل آیا ہے، بارش رات کو شروع ہوئی تھی جوکہ وقفہ وقفہ سے دن کو بھی جاری ہے ، بارش کی وجہ سے سبلائم چوک کے قریب گرین ٹاؤن میں مکان کی چھت گرنے سے سات سالہ سکینہ بی بی ، نو سالہ محمد اشرف اور ان کی ماں 55 نمیہ بی بی ملبے تلے دب کر ہلاک ہوئے اور گوہد پور میں بھی مکان کی چھت گرنے سے دو افراد ہلاک ہوئے ۔

جبکہ نواں پنڈا کا 25سالہ مہر خرم بھی جاں بحق ہوا ۔ بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی وجہ سے برساتی نالہ ایک میں بھی طغیانی آگئی ہے اورماڈل ٹاؤن کے قریب نالہ بھیڈ میں شگاف پڑنے کی وجہ سے پانی کوٹلی بہرام ، محلہ چاہ للاریاں اور دیگر ملحقہ علاقوں میں داخل ہوگیاریسکیوکے مطابق بارش کی وجہ سے مکانوں کی چھتیں گرنے سے چالیس سالہ فاطمہ بی بی اورچالیس سالہ غلام محمدکے علاوہ غوث پورہ اکبرآباد روڈ پر سترہ سالہ عاصم بھی زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

نالہ ڈیک میں بھی طغیانی ہے ۔ڈی سی او ندیم سرور کاکہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے بارشوں سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کیلئے پانچ پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد کااعلان کیا ہے ۔ ڈی سی او کے مطابق انتظامیہ سیوریج سسٹم کھولنے اور بارش کے پانی سے متاثرہ علاقوں میں ٹی ایم ایز کی ٹیمیں کام کررہی ہیں ۔دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پرانتہائی اونچے درجے کاسیلاب ہے اورآج رات کو دریائے چناب میں ساڑھے چارلاکھ کیوسک پانی کے ریلے کی آمد کی اطلاع پر انتظامیہ ہائی الر ٹ ہوگئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :