جنرل کیانی اور جسٹس افتخار چوہدری براہ راست دھاندلی میں ملوث تھے ، چوہدری شجاعت حسین کا الزام ، فوج کی مداخلت کے بغیر بحران نہیں ٹلے گا فوج مداخلت کر کے نگران حکومت بنائے سربراہ (ق )لیگ،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں فوج کو بلاواسطہ اور بالواسطہ تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے وقت آگیا ہے فوج مداخلت کرے ، انٹرویو
جمعہ 5 ستمبر 2014 20:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری 2013ء کے عام انتخابات میں براہ راست دھاندلی میں ملوث تھے فوج کی مداخلت کے بغیر بحران نہیں ٹلے گا فوج مداخلت کر کے نگران حکومت بنائے ۔
نجی ٹی وی(ڈان نیوز) کو دیئے گئے انٹرویو میں چوہدری شجاعت نے الزام عائد کیا کہ سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری 2013ء کے عام انتخابات میں براہ راست دھاندلی میں ملوث تھے ۔فوج نہیں سابق آرمی چیف ذاتی حیثیت سے دھاندلی میں ملوث تھے انہوں نے کہاکہ موجودہ بحران فوج کی مداخلت کے بغیر نہیں ٹلے گا اور وقت آگیا ہے فوج مداخلت کرے اورنگران حکومت بنائے چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ ٹیکنو کریٹس کی بجائے قومی حکومت ہونی چاہیے انہوں نے کہاکہ فوج کو پیچھے دھکیلے کی کوشش کی جارہی ہے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں فوج کو بلاواسطہ اور بالواسطہ تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے فوج سیاستدانوں کو درست سمت پر ڈال سکتی ہے انہوں نے کہاکہ فوجی مداخلت کی مخالفت کر نے والے قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.