عمران خان اورطاہر القادری کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کیلئے دائر درخواست خارج کر دی گئی
جمعہ 5 ستمبر 2014 23:05
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر 2014ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج واجد علی خان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی ۔
(جاری ہے)
جمعہ کو عدالت نے گل زرین خان کی جانب سے 22-A کے تحت دائر درخواست کی سماعت کی تو تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے عدالت میں جواب داخل کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کی رہائش تھانہ شہزاد ٹان کے علاقے میں ہے لہذا وہ تھانہ سیکرٹریٹ میں اس طرح کے مقدمے کے اندراج کے لئے درخواست دائر نہیں کر سکتا جس پر عدالت نے مذکورہ درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا۔
درخواست گذار نے موقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان اور طاہر القادری نے شر انگیز تقاریر کر کے بغاوت کا اعلان کیا ہے اور وزیراعظم ہاوس پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے لہذا ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے تھانہ سیکریٹریٹ سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی پانچ ستمبر تک ملتوی کی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.