جماعةالدعوة نے سیلاب زدہ علاقوں میں فری ٹرانسپورٹ سروس اور میڈیکل کیمپنگ کا آغاز کر دیا
ہفتہ 6 ستمبر 2014 18:59
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر 2014ء) جماعةالدعوة نے سیلاب زدہ علاقوں میں فری ٹرانسپورٹ سروس اور میڈیکل کیمپنگ کا آغاز کر دیا ۔ متاثرین میں پکی پکائی خوراک بھی تقسیم کی جارہی ہے۔موٹر بوٹ سروس کے ذریعہ گذشتہ روز بھی متاثرہ افراد اور ان کے سامان کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ہفتہ کو سینکڑوں افراد میں پکا پکایا کھانا تقسیم کیا گیا۔
سیالکوٹ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق جماعةالدعوة کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے رضاکار سول ہسپتال، بھرت پلی، میگ ٹاؤن، رنگ پورہ، سبزی منڈی، اسلام آباد محلہ، بجوات پل، شفیع کا بھٹہ و دیگر علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے فری ٹرانسپورٹ سروس شروع کر رکھی ہے۔(جاری ہے)
اس مقصد کیلئے ایف آئی ایف کی ایمبولینسوں اور گاڑیوں کے ذریعہ پانیوں میں پھنسے ہوئے لوگوں اور ان کے سامان کو محفوظ مقامات تک پہنچایا جارہا ہے۔
جماعةالدعوة کے رضاکار جہلم، وزیر آباد اورحافظ آبادکے سیلاب متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو موٹر بوٹس کے ذریعہ محفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں۔ اسی طرح متاثرین میں پکی پکائی خوراک بھی تقسیم کی جارہی ہے۔ ملتان سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق خانیوال، عبدالحکیم، میاں چنوں، کبیر والا اور دیگر علاقوں میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ایف آئی ایف کے سروے ٹیمیں دریائی علاقوں کے دورے کر رہی ہیں۔ جماعةالدعوة کے سینکڑوں رضاکار امدادی سرگرمیوں کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.