طاہر القادری کا کنٹینر ڈی چوک منتقل کرنے کا فیصلہ کارکنوں کے دباؤ کے باعث واپس لے لیاگیا،کنٹینر کو یوٹرن دے کر کیبنٹ بلاک کے سامنے کھڑا کردیاگیا، کارکنوں کے پرجوش نعرے، ہم آگے بڑھنے آئے ہیں پیچھے نہیں جائینگے، کارکنان عوامی تحریک
ہفتہ 6 ستمبر 2014 19:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کا کنٹینر ڈی چوک منتقل کرنے کا فیصلہ عین موقع پر کارکنوں کے دباؤ کے باعث واپس لے لیاگیا، کنٹینر کو یوٹرن دے کر کیبنٹ بلاک کے سامنے کھڑا کردیاگیا، کارکنوں نے پرجوش انداز میں ”مصطفوی انقلاب “ کے نعرے لگاتے ہوئے کہاہے کہ ہم آگے بڑھنے کیلئے آئے ہیں، کسی صورت پیچھے نہیں جائینگے، عمران خان کا کنٹینر ڈی چوک پرانے مقام پر پہنچا دیاگیا۔
ہفتہ کے روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کنٹینر منتقلی کے بعد پاکستان عوامی تحریک نے بھی کیبنٹ بلاک کے سامنے سے شاہراہ دستور کو خالی کرنے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلے میں ایک ہنگامی میٹنگ بھی کال کی گئی جس کے بعد پاکستان عوامی تحریک کے لاؤڈسپیکرز پر دوپہر 2 بجے بعد اعلان کیاگیا کنٹینر کا مقام تبدیل کرنے کا اعلان کیاگیاکہ اسے یہاں سے موو کیا جائیگا تو کارکنوں نے ”انقلاب، انقلاب، مصطفوی انقلاب “ کے نعرے لگانے شروع کردیئے اور کہاکہ ہم کسی صورت پیچھے نہیں جائیں گے اور واپس ڈی چوک جانے سے انکار کردیا جس کے باعث پی اے ٹی کی انتظامیہ نے صرف کنٹینر کے رخ کو ہی کی تبدیل کرنے کیلئے شاہراہ دستور کے ایک سائیڈ کو چھوڑ کر دوسری سائیڈ پر کھڑا کردیا جوکہ کیبنٹ ڈویژن (کیبنٹ بلاک) کے بالکل سامنے ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.