ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،چیف جسٹس
پیر 8 ستمبر 2014 12:21
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8ستمبر 2014ء) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصر الملک نے کہا ہے کہ کوئی ادارہ آئین سے بالا تر نہیں تمام ریاستی ادارے آئین کے تابع رہیِں۔ ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کی تقریب سے خطاب کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ حقوق اور ذمہ داریاں ایک ہی سکے کے 2 رخ ہیں، دونوں ہی ایک دوسرے کے بغیر قائم نہیں رہ سکتے۔
وہ یقین دلاتے ہیں کہ انصاف کی فراہمی میں ہرگز تاخیر نہیں کی جائے گی، وہ ہر ممکن کوشش کریں گے کہ عوام کو سستا، جلد اور غیرجانبدار انصاف فراہم کیا جائے۔چیف جسٹس
کا کہنا تھا کہ آئین کے بغیر معاشرے قائم نہیں رہ سکتے۔ آئین کے تحفظ کے بغیر ملک میں امن و امان کا قیام ممکن نہیں۔(جاری ہے)
آئین شکنی کی سازش ناکام بنانا بھی عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔
ہم نے اس آئین کو بلاخوف و خطر بچانے کی قسم کھائی ہے۔ عدلیہ قرار دے چکی ہے کہ کوئی ادارہ آئین سے بالاتر نہیں، ملک میں قانون کی حکمرانی تبھی قائم رہ سکتی ہے جب عدلیہ آئین پر ایمانداری سے عمل کرے۔ تمام ریاستی ادارے آئین کے تابع رہیں۔ کسی بھی صورتحال میں کوئی بھی اپنے آئینی حق کو حتمی تصور نہ کرے۔ کسی کے بھی آئینی حقوق پر قدغن لگائی جا سکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.