ہیڈ تریموں کو بچانے کیلئے حفاظتی بندوں میں شگاف ڈال دیئے گئے ہیں: خواجہ آصف
منگل 9 ستمبر 2014 14:36
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر 2014ء)وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے بتایا کہ ہیڈ تریموں کو بچانے کیلئے حفاظتی بندوں میں شگاف ڈال دیئے گئے ہیں۔صوبائی حکومتوں کے تعاون سے سیلاب کے نقصان میں کمی کی جا سکتی ہے۔ سیلاب اور بارشوں سے 328 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ مون سون کی بارشیں معمول سے کم ہوں گی۔ ان کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔5 ستمبر کو منگلا میں پانی کا بہاؤ تین گنا بڑھ گیا۔ اب تک 8 لاکھ 61 ہزارکیوسک پانی ہیڈمرالہ سے گزر چکا ہے۔منگلا میں پانی بڑھنے پر 5 ستمبر کو 5 لاکھ کیوسک پانی خارج کیا گیا۔
(جاری ہے)
سیالکوٹ کی 7 یونین کونسلز زیر آب آ گئی ہیں۔انھوں نے بتایا کہ پاکستان ہی نہیں بھارت میں بھی شدید بارشیں ہوئیں۔سیلاب سے گوجرانوالہ ڈویژن سب سے زیادہ متاثر ہوا۔
سیلاب اور بارشوں سے آٹھ ستمبر تک 328 ہلاکتیں ہوئیں ، 1053 گائوں، تین لاکھ پچیس ہزار ایکٹر پر پھیلی فصلیں تباہ ہوئیں۔ سیلاب سے چار لاکھ کی آبادی متاثر ہوئی۔ متاثرین کی مدد کے لیے 217 ریلیف کیمپ کام کر رہے ہیں جبکہ 17 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔485 ہیلتھ کیمپ بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.