عصمت الله جونیجو کو صحت یاب ہونے پر پمز ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

منگل 9 ستمبر 2014 19:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر 2014ء) سابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ٹریفک پولیس عصمت الله جونیجو (دبنگ خان) کو صحت یاب ہونے پر پمز ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

(جاری ہے)

عصمت الله جونیجو کو تین روز قبل دوبارہ طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال میں داخل کرادیا گیا تھا ترجمان پمز ہسپتال ڈاکٹر سلیم خواجہ کے مطابق عصمت الله جونیجو کو تین روز قبل طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال میں داخل کروایا گیا ترجمان کے مطابق عصمت الله جونیجو تین روز تک ہسپتال مین زیر علاج رہے ان کا دوبارہ میڈیکل معائنہ کیا گیا اور علاج معالجہ مکمل ہونے کے بعد منگل کو انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔