تحریک انصاف اور حکومت کے مذاکرات میں ’تیسرے فریق‘ کی موجودگی کا انکشاف

بدھ 10 ستمبر 2014 22:50

تحریک انصاف اور حکومت کے مذاکرات میں ’تیسرے فریق‘ کی موجودگی کا انکشاف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2014ء) ملک میں جاری حالیہ سیاسی بحران کے لئے پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات میں ’تیسرے فریق‘ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان ہونے والی پہلی ملاقات میں حکومتی نمائندوں کی ہمراہ کچھ ’تیسرے‘فریق‘ کے لوگ بھی آئے تھے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیر ترین کا کہا ہے کہ ملاقات سے پہلے تیسرے فریق کے بارے میں ہمیں نہیں بتایا گیاتھا اور پہلی ملاقات میں کچھ دیگر افراد بھی موجود تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان دنوں ملک میں بحث چل رہی تھی کہ حکومت پاک فوج کو مذاکرات میں ایک اہم کردار دینے جا رہی ہے لیکن ہمیں یہ بھی نہیں بتایا گیا تھا کہ ان لوگوں کا مذاکرات میں کیا کردار ہے۔