پنجاب میں مزید 5 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق، کئی مقامات ہائی رسک قرار
جمعرات 11 ستمبر 2014 12:51
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر 2014ء) پنجاب کے مختلف علاقوں میں مزید 5 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی تعداد 30 سے تجاوز کرگئی ہے۔
(جاری ہے)
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ڈینگی وائرس میں مبتلا افراد کا تعلق لاہور، شیخوپورہ اور مریدکے سے ہے جو اس وقت گورنمنٹ شاہدرہ اسپتال اور میو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ راوی ٹاؤن، فیروز والا ، شیخوپورہ اور شاہدرہ سے 80 سے زائد مقامات پر ڈینگی لاروا ملنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد ان مقامات کو ہائی رسک قرار دے دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چند برس قبل ڈینگی کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 150 سے زائد افراد ڈینگی کی وبا سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.