کراچی ‘گرین وچ یونیورسٹی کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

جمعرات 11 ستمبر 2014 14:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) معروف بین الاقوامی یونیورسٹی گرین وچ سی ویو برانچ میں پاکستان میں میڈیا کا مستقبل کے عنوان سے سیمینارکاانعقادکیاگیا۔جس میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار کااہتمام شعبہ میڈیا سائنس کے ڈاکٹر اخلاص احمد کیاتھا۔ انہوں نے اپنی تقریر میں یونیورسٹی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے مہمانوں کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران تھے جو ناگزیر وجوہات کے سبب شرکت نہ کرسکے۔

(جاری ہے)

دیگر مقررین میں نجی ٹی وی چینل کے ممتاز اینکر پرسن شہزاد خان ، سندھ پبلک لائبریری کے چیف پیٹرن ، سینئر صحافی وسیاسی تجزیہ نگار جاوید مہر اور سینئرصحافی حفیظ خٹک تھے۔مقررین نے صحافت کی تاریخ ، اقدار، مختلف ادوار، موجودہ صورتحال ، جدید دور کے تقاضوں سمیت موضوع کے مختلف پہلوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ مقررین نے ملک میں میڈیا کی موجودہ صورتحال اور مستقبل پر بھی اپنے تجربات کی روشنی میں اظہار خیال کیا۔ سیمینار کے آخر میں شعبہ بزنس مینیجمنٹ کے انچارج ڈاکٹر شیر سلطان نے مقررین میں شیلڈ تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :