پولیس کامشن عوام کی خدمت ہوناچاہئے،انسانی حقوق کاخیال رکھاجائے،ڈی آئی جی ڈیرہ
جمعرات 11 ستمبر 2014 16:59
ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) ڈی آئی جی ڈیرہ عبدالغفورآفریدی نے کہاہے کہ پولیس کامشن عوام کی خدمت ہوناچاہئے اورانسانی حقوق کاخیال رکھاجائے۔پولیس کی ڈیوٹی کے دوران برداشت بنیادی چیزہے۔نفرت جرم سے ہومجرم سے نہ ہو۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈی آئی جی آفس میں سوسائٹی فارہیومن رائٹس اینڈپریزنرزایڈ(شارپ پاکستان)کے زیراہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ میں مہمان خصوصی کی حیثیت میں کیا۔
ورکشاپ میں ضلع بھرکے تھانوں کے ایس ایچ اوزاورتھانہ محررزنے شرکت کی۔ورکشاپ میں ڈی پی اوڈیرہ صادق حسین بلوچ نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر شارپ پاکستان کی صوبائی ڈائریکٹرخیبرپختونخواہ میمونہ بتول‘اسدآفریدی‘غیاس گیلانی‘مسزفرحت خان‘صمدانی نے شرکاء کوپولیس کی استعدادکاری میں بہتری کے حوالے سے ٹریننگ دی۔(جاری ہے)
ڈی آئی جی ڈیرہ عبدالغفورآفریدی نے کہاکہ تربیتی ورکشاپ سے پولیس کی استعدادکاری میں بہتری آئیگی۔
عوام کے حقوق ومسائل کے حل کے حوالے سے پولیس کارویہ انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔پولیس کیلئے سہولیات کافقدان ہے جبکہ کام کی زیادتی ہے۔پولیس مشکل وقت میں تندہی سے اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔کارکردگی اورسہولیات پیداکی جائیں توکوئی وجہ نہیں کہ ہماری پولیس دنیاکے دیگرممالک کی پولیس کی طرح اپنی کارکردگی پیش کرسکے۔آخرمیں ڈی آئی جی ڈیرہ عبدالغفورآفریدی نے تربیت حاصل کرنیوالے پولیس اہلکاروں میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.