داعش کے خاتمے کیلئے صرف فضائی حملے کافی نہیں، ایران

ہفتہ 13 ستمبر 2014 16:12

داعش کے خاتمے کیلئے صرف فضائی حملے کافی نہیں، ایران

دوشنبے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر۔2014ء) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ داعش کے خاتمے کیلئے صرف فضائی حملے کافی نہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دوشنبے میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے کہا کہ خطے کے ممالک کی شمولیت کے بغیر مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے صرف فضائی حملے کافی نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے منظم منصوبہ بندی‘ دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون اور اقتصادی و ثقافتی عسکریت کے خاتمے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خطے کے ممالک دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کر لائیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک ایسا ایشو ہے کہ اس کیلئے عالمی سطح پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :