شاہراہ دستورپر کمپیوٹرکی کلاسزکاآغازکردیا گیا ،راوٴاشتیاق احمد

ہفتہ 13 ستمبر 2014 22:56

شاہراہ دستورپر کمپیوٹرکی کلاسزکاآغازکردیا گیا ،راوٴاشتیاق احمد

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر 2014ء)اسلام آبادمیں پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کو 27 دن سے زائد عرصہ ہوگیا ،جبکہ اکثریت یکم اگست سے گھروں سے نکلے ہوئے ہیں جنہیں 40 دن کا عرصہ ہوگیاہے ۔پاکستان عوامی تحریک کراچی کے میڈیاکوآرڈینیٹرراوٴاشتیاق احمدکے مطابق اس دھرنے میں مردوں کے علاوہ بچوں ،طلباء وطالبات اورخواتین کی ایک کْثیر تعدادبھی ہے ،حکومتی ہٹ دھرمی کے باعث پیداہونے والے سیاسی تعطل کی وجہ سے دھرنے کے شرکاء کے بچوں کی تعلیم کے لئے شاہراہ دستورپر انقلاب اسکول کاقیام عمل میں لایا گیا ،جہاں باقاعدہ اسمبلی کے بعد کلاسز ہوتی ہیں،جس کو بی بی سی اورملکی میڈیا میں بھی دکھایا گیا ۔

،
اس کے علاوہ دینی تعلیم ق،ناظرہ وتجویدکی تعلیم بھی شروع کردی گئی۔

(جاری ہے)

اس طرح ان کی تعلیم کا ہونے والے حرج کا مداواکردیا گیا ،کالج کی سطح کے طلباء اورطالبات کی علمی پیاس بجھانے کے لئے باقاعدہ کمپیوٹرکی کلاسز کا آغازکردیا گیاہے ۔کمپیوٹرکی جد ید تعلیم کی تدریس اس بات کا ثبوت ہے کہ دھرے کے شرکاء اگرچہ گھر سے تودورہیں مگرتعلیم سے دورنہیں ۔اس سلسلے میں اسلام آباد کی سول سوسائیٹی کا اہم کردار ہے ،مختلف یونیورسٹیز کے سینئرطلباء اپنے لیب ٹاپ کے ذریعے قوم کے معماروں کوملکی تعمیر اورترقی کے لئے تیارکررہے ہیں ۔