ملائیشین طیارہ فنی خرابی کے باعث کوالالمپور واپس،طیارہ جو کوالا لمپور سے بھارت کے شہر حیدرآباد کے لیے محو پرواز تھا تکنیکی خرابی کی وجہ سے کوالالمپور لوٹ گیا، تکنیکی خرابی کی وجہ سے طیارے یا اس میں سوار مسافروں کو کوئی خطرہ لاحق نہیں تھا،ایئرلائنز حکام
اتوار 14 ستمبر 2014 17:06
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14ستمبر۔2014ء) ایک ملیشیائی طیارہ جو کولا لمپور سے بھارت کے شہر حیدرآباد کے لیے محو پرواز تھا تکنیکی خرابی کی وجہ سے کوالالمپور لوٹ گیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ملیشیائی طیارہ ایم ایچ 198 کوالالمپور بین الاقوامی ایئرپورٹ، سیپانگ پر بحفاظت اتار لیا گیا۔اطلاعات کے مطابق پرواز کے تھوڑی دیر بعد کمپیوٹر پر تکنیکی خرابی کے نشاندہی کے بعد اسے واپس ہونا پڑا۔
ملائیشیا کے قومی طیارے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا کہ اسے احتیاط کے طور پر واپس لایا گیا ہے۔ایئرلائنز نے اپنے بیان میں کہا کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے طیارے یا اس میں سوار مسافروں کو کوئی خطرہ لاحق نہیں تھا۔ایک ویب سائٹ ایئر لائیو نیٹ نے اپنے ٹوٹیٹ میں بتایا کہ ملیشیائی طیارہ ایم ایچ 198 پرواز کے فوراً بعد فضا میں ایک محدود دائرے میں چکر لگانے لگا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.