عمران خان کی جانب سے پارٹی کارکنوں کوزبردستی چھڑوانے پر ردعمل کاآغاز۔۔۔ آئی جی اسلام آبادکے حکم پر شہر کے تمام داخلی اورخارجی راستوں،باالخصوص ریڈزون کے راستوں پر تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ۔۔ سینکڑوں کارکنان کوگرفتارکرکے مختلف تھانوں میں بندکردیاگیا، دفعہ 144کی خلاف ورزی پرمقدمات قائم
پیر 15 ستمبر 2014 00:06
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی جانب سے گزشتہ روزپارٹی کارکنوں کوزبردستی چھڑوانے کے ردعمل کاآغازہوگیا،آئی جی اسلام آبادکے حکم پراسلام آبادکے تمام داخلی اورخارجی راستوں اورباالخصوص ریڈزون کے آنے جانے والے راستوں پروفاقی پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیاہے ،رات گئے اسلام آبادپولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنان کوگرفتارکرکے اسلام آبادکے مختلف تھانوں میں بندکردیاگیاہے اوران کے خلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی پرمقدمات قائم کئے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اتواراورپیرکی آخری شب عمران خان کی جانب سے تھانہ بنی گالہ سے پی ٹی آئی کے کارکنان کوزبردستی چھڑوانے پروفاقی پولیس کے اعلیٰ حکام نے سخت ردعمل کااظہارکیاہے اوراس حوالے سے نئی حکمت عملی ترتیب دیدی گئی ہے ۔(جاری ہے)
پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آبادکی ہدایت پرجہاں ایک طرف عمران خان کے خلاف پولیس اہلکاروں اورتھانے پردھاوابولنے کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاہے تووہیں دوسری جانب پیرکی رات سے تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈاؤن شروع کیاگیاہے اوراس باراس کادائرہ کاراسلام آبادکے تمام داخلی وخارجی راستوں پربڑھایاگیاہے جہاں وفاقی پولیس اورپنجاب پولیس کے جوانوں کورات دس بجے کے بعدخصوصی طورپراس مقصدکیلئے تعینات کیاگیاتھاوہ پی ٹی آئی کے ان کارکنان کوگرفتارکریں جوآزادی دھرنے میں شرکت کیلئے آجارہے تھے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ سیکرٹریٹ ،تھانہ مارگلہ ،تھانہ ترنول ،تھانہ سبزی منڈی ،تھانہ شہزادٹاؤن ،تھانہ انڈسٹریل ،تھانہ کورال ،تھانہ سہالہ ،تھانہ کوہساراورتھانہ آبپارہ میں پیرکی شب تحریک انصاف کے گرفتارکارکنان کومنتقل کیاگیاہے جن کی تعدادسینکڑوں میں بتائی گئی ہے اورگرفتارکارکنان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.