شمالی وزیرستان ، اسپین وام میں دہشت گردوں کا افغانستان سے پاکستانی چوکی پر حملہ، تین ایف سی اہلکار شہید، گیارہ دہشت گرد ہلاک
منگل 16 ستمبر 2014 11:54
اسپین وام (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں دہشت گردوں کا افغانستان سے پاکستانی چوکی پر حملے کے نتیجے میں تین ایف سی اہلکار شہید جبکہ گیارہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک دہشت گرد کو زندہ گرفتار کرلیا گیا۔
(جاری ہے)
منگل کے روز آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں ڈانڈی کیچ چوکی پر افغانستان سے دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کا ایف سی اہلکاروں نے جواب دیتے ہوئے گیارہ دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ ایک دہشت گرد کو زندہ گرفتار کرلیا گیا۔
کارروائی میں تین ایف سی کے جوان بھی شہید ہوگئے۔ واقعہ کے بعد گرفتار دہشت گرد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جبکہ چوکی پر مزید نفری طلب کرکے انہیں ہائی الرٹ کردیا گیا۔۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی چیک پوسٹ ڈانڈی کچھ پرحملہ کیا گیا جو سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.