کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی کارروائی ناکام ہوگئی

منگل 16 ستمبر 2014 13:38

کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی کارروائی ناکام ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی کارروائی ناکام ہوگئی، بم سے منسلک ڈیٹونیٹر پھٹنے سے ایف سی کی گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں بے نظیر بھٹو فلائی اوورسے ایف سی کی گاڑی گزررہی تھی کہ پل پر زوردار دھماکہ ہوا جس سے ایف سی کی گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم واقعے میں کوئی بھی اہلکار جاں بحق یا زخمی نہیں ہوا بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دو کلو گرام دھماکہ خیزمواد پل پرنصب کیا گیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیاقانون نافذ کرنیوالے اداروں نے چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا