پیپلزپارٹی نے پنجاب کے عوام کی ہمیشہ خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہی گی ‘وزیراعلی سندھ
منگل 16 ستمبر 2014 14:19
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) پاکستانپیپلزپارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو نے گزشتہ شب وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری تنویر اشرف کائرہ ، سینیٹر تاج حیدر، صوبائی وزیر پارلیمانی امورڈاکڑ سکندر میندھرو بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پنجاب کے عوام کی ہمیشہ خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی ۔
انہوں نے حالیہ سیلاب کے دوران پنجاب میں 200 سے زائد اموات اور لوگوں کے مالی نقصانات پر اپنے شدید غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے احکامات کے تحت سندھ حکومت نے پنجاب کے سیلاب زدگان بھائیوں کے لئے 10 کروڑ روپے اور آزادکشمیر کے متاثرین کے لئے بھی 10 کروڑ روپے کی امداد دی ہے اور وزیراعلیٰ سندھ نے پیپلزپارٹی پنجاب کے وفد سے باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کے سیلاب زدگان کے نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ حکومت نے دریائے سندھ اور دیگر فلڈ پروٹیکٹو بندوں کے پشتوں کو مضبوط سے مضبوط تر کیا ہے اور ان کی 24 گھنٹے کڑی نگرانی کی جارہی ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.