سیلاب میں پھنسے کشمیریوں کا بھارتی فوج کے امدادی ہیلی کاپٹروں پر پتھراﺅ، مظاہرہ
منگل 16 ستمبر 2014 17:38
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) کشمیری عوام کی بھارت اور بھارتی فورسز سے نفرت کی انتہاءہوگئی اور اس کا عملی مظاہرہ اُس وقت دیکھنے کو ملا جب مقبوضہ کشمیر میں تباہ کن سیلاب میں پھنسے کشمیریوں نے بھارتی فوج کی امداد لینے سے انکار کر دیا اور بعض مقامات پر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے بھارتی فوجی ہیلی کاپٹروں اورکشتیوں پرپتھراﺅ کرنے کیساتھ نعرے بازی بھی کی گئی اور مظاہرہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں سیلاب میں پھنسے شہریوں نے بھارتی فوج اورحکومت کی جانب سے ناقص امدادی کارروائیوں پرشدید غم و غصے کا اظہارکیا ، بعض علاقوں میں لوگوں نے فوج کی مددلینے سے انکارکردیا۔ شہریوں کاموقف ہے کہ وہ بھارتی فوج کی مدد نہیں چاہتے۔(جاری ہے)
فوج جو امداد دے رہی ہے وہ انتہائی ناقص اور گلی سڑی ہیں،ایسی امداد کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں سیلابی صورتحال ہے اورکئی علاقے ابھی تک زیر آب ہیں، مختلف علاقوں سے 14بچوں سمیت 43لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ادھرمقبوضہ کشمیرمیں سیلاب،سکھوں نے مساجد،مسلمانوں نے گردواروں میں پناہ لے لی۔میڈیارپورٹ کے مطابق جموں وکشمیر میں سیلاب آنے کے بعد وزیر باغ علاقے میں پندرہ سالہ عبدالرحمان اپنے خاندان کے ساتھ ایک گردوارے میں رہ رہا ہے، متاثرین کے لئے گردوارے اور مساجد میں بنائی گئیعارضی پناہ گاہ کے ساتھ ہی تباہی نے لوگوں کو مذہب سے ہٹ کر متحد کردیا۔عبدالرحمان نے کہاکہ کچھ کارکنوں نے ہمیں ہمارے گھر سے نکالا جس کے بعد ہم شہید بگا گردوارے میں رہ رہے ہیں ،لنگر میں کھاناکھاتے ہیں اور گرودوارا کے اہم ہال میں سوتے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.