سوئٹزرلینڈ کا ہر بینک پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت سے بھراپڑاہے،نام نہاد وزیراعظم کے دن تھوڑے رہ گئے،طاہر القادری،
جب مچھر سونے نہ دیں، مکھیاں تنگ کریں، بجلی اور گیس نہ آئے ، علاج کی سہولت میسرنہ ہو تو لوگ ”گو نواز گو“ کا نعرہ لگائیں
منگل 16 ستمبر 2014 20:29
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاہے کہ نام نہاد وزیراعظم کے دن تھوڑے رہ گئے اگر مچھر سونے نہ دیں، مکھیاں تنگ کریں، بجلی اور گیس نہ آئے یا علاج کی سہولت دستیاب نہ ہو تو لوگ ”گو نواز گو“ کا نعرہ لگائیں، سوئٹزر لینڈ کا ہر بینک پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت سے بھرا پڑا ہے، شریف خاندان نے1983 سے 1993 تک ملک کے قومی بینکوں سے 10 ارب روپے سے زائد کے قرضے لئے اور آج تک واپس ہی نہیں کئے، لاہور کے آزادی چوک پر فلائی اوورکی تعمیر کے لیے خریدی گئی زمین میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی ، لوٹ مار کے کام کو ملک کی 9، 10 جماعتیں پارلیمنٹ میں متحد ہوکر آئین، قانون ، پارلیمنٹ اور جمہوریت کا نام دیتے ہیں، ہماری کسی شخص یا خاندان سے کوئی دشمنی نہیں ہماری عداوت اس نظام سے ہے جس نے کروڑں لوگوں کو غربت کی آگ میں جلادیا ہے، اس نظام کے تحت غریب کو کوئی حق نہیں کہ وہ زندہ رہیں، زندگی ہی ان کا سب سے بڑا جرم ہے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.