اسلامی جمعیت طلبہ کا نصاب تعلیم میں تبدیلی کے خلاف ا حتجاجی مظاہرہ

منگل 16 ستمبر 2014 21:23

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء ) اسلامی جمعیت طلبہ نے نصاب تعلیم میں تبدیلی کے خلاف گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرے کی قیادت ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی اشرف اللہ کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا موقف تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ایک زبا ن اور ایک نصاب نظام تعلیم رائج کرے گی مگر اقتدار میں آکر انہوں نے اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کی بجائے کورس میں راجہ داہر ‘ نیلسن منڈیلا اور رنجیت سنگھ کے مضامین کو شامل کر کے اس کے مقابلے میں خلفائے راشدین سے منسلک مضامین کو کورس سے نکال دیا جو نہ صرف اسلام دشمن پالیسی ہے بلکہ نظریہ پاکستان کے خلاف بھی ایک سازش ہے کیونکہ ان شخصیات کا نہ تو اسلام اور نہ ہی ہمارے ملک کے ساتھ کوئی تعلق ہے ہمارے لئے تو ہمارے لیڈر اور رہنماء نبیﷺ اور خلفائے راشدین ہیں ۔

اسلامی جمعیت طلبہ ہر پلیٹ فارم پر اس کے خلاف بھر پور آواز اٹھائیگی اور بھر پور احتجاجی تحریک چلا ئیگی ۔

متعلقہ عنوان :