نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، الطاف حسین ،
نئے صوبوں کے قیام سے وفاق کمزور نہیں مضبوط ہوتا ہے، ملک کی تمام چھوٹی بڑی سیاسی جماعتیں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ بار بار کرتی رہی ہیں، مہاجروں کو سندھ دھرتی کا بیٹا سمجھتا ہوں ، ان کے دل وسیع ہیں تووہ اردو بولنے والوں کو وزیراعلی بنانے کی شدیدمخالفت کیوں کرتے ہیں؟،قائد ایم کیوایم
منگل 16 ستمبر 2014 23:04
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین نے کہاہے کہ پاکستان میں نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ،نئے صوبوں کے قیام سے وفاق کمزور نہیں بلکہ مضبوط ہوتا ہے، ملک کی تمام چھوٹی بڑی سیاسی جماعتیں صو بہ پنجاب ،صوبہ خیبرپختونخوا اور صوبہ بلوچستان میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ بار بار کرتی رہی ہیں بلکہ پیپلز پارٹی نے تو قومی اسمبلی میں نئے صوبوں کے قیام کا بل بھی جمع کرایا ہوا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک کے ممتاز دانشور ، سینئرترین صحافی اجمل دہلوی سے ٹیلی فون پر طویل گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ الطاف حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں گزشتہ کئی برسوں سے سندھ کی شہری اوردیہی آبادی کے درمیان بھائی چارے کے فروغ کیلئے عملی جدوجہد کرتا رہاہوں ، ہمیشہ سندھی مہاجر بھائی بھائی کا درس دیا،میں نے سندھی زبان نہ صرف خود سیکھنے کی کوشش کی بلکہ اردو بولنے والے علاقوں میں سندھی سکھا نے کا ایم کیوایم کی طرف سے اہتمام کیا جس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے ، سندھی دانشوروں کے مطالبات پرخود کو سندھی ثابت کرنے کی ہرممکن کوشش کی اور اپنے گھر عزیزآبادسے سندھی بولنے والوں کوقومی اورصوبائی اسمبلی کے الیکشن لڑواکر ایوانوں میں بھیجا ، انہیں وزیربنایااوراپنے عمل سے ثابت کیاکہ ہم کسی قومیت سے نفرت نہیں کرتے لیکن سندھی قوم پرستوں کی جانب سے ہمارے خیرسگالی کے جذبے کی قدرنہیں کی گئی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
-
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.