ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چےئرمین 4روزہ عالی شان پاکستان لائف سٹائل نمائش میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

بدھ 17 ستمبر 2014 16:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ریجنل چےئرمین ایس ایم نصیر نئی دہلی میں 4روزہ عالی شان پاکستان لائف سٹائل نمائش میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔ واہگہ بارڈر پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایم نصیر نے بتایا کہ نئی دہلی کے پرگتی میدان میں 11سے14ستمبر ہونے والی ”عالی شان پاکستان“ نمائش میں 4روز کے دوران ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔

نمائش میں150کمپنیوں کی طرف سے360اسٹالزلگا ئے گئے جس میں بھارتی عوام اور تجارتی کمپنیوں نے خاص دلچسپی لی۔درحقیقت یہ ایک کامیاب نمائش ثابت ہوئی جس میں پاکستانی مصنوعات کی بین الاقوامی سطح پریزیرائی کی گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نمائش میں پاکستانی سوتی ملبوسات کی زیادہ ڈیمانڈ دیکھی گئی،ان اسٹالزپر خواتین نے غیر معمولی دلچسپی لی ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ پتھروں کے ہنڈی کرافٹس،ڈیکوریشن کے سامان اور روزمرہ استعمال کی اشیاء بھی پسند کی گئیں۔ نمائش کنندگان کا تمام سامان فروخت ہو گیا جو اس نمائش کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔نمائش 11ستمبر سے نئی دہلی کے پراگتی میدان میں شروع ہوئی جس کا افتتاح بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کیا اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیے اور محفل غزل کا بھی اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :