نامعلوم افراد کی فائرنگ ،جامعہ کراچی کے پروفیسر شکیل اوج جاں بحق
جمعرات 18 ستمبر 2014 12:49
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) جامعہ کراچی اسلامک سٹڈیز کے ڈین پروفیسر شکیل قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ انہیں شدید زخمی حالت میں آغا خان ہسپتال داخل کرا دیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی جان بچانے کی سر توڑ کوشش کی مگر وہ کامیاب نہ ہوسکے۔ تفصیلا ت کے مطابق پروفیسر شکیل جمعرات کے روز یونیورسٹی آ رہے تھے کہ مسجد بیت المکر م کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد نے انہیں روکا اور فائرنگ کر دی ،انہیں چار گولیاں لگیں۔
پروفیسر شکیل کا ڈرائیور اس حملے میں محفوظ رہا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حملہ آوروں کا ہدف صرف ڈاکٹر شکیل تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر شکیل کو فوری طور پر مقامی ہسپتال داخل کرا دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے،ادھر عینی شا ہدین کا کہنا ہے کہ شکیل اوج کی گاڑی پر اس وقت فائرنگ کی ، جب وہ ساتھی پروفیسر ڈاکٹر طاہر مسعود کے ساتھ اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کیلئے خانہ فرہنگ جارہے تھے، فائرنگ سے شکیل اوج شدیدزخمی ہوگئے،تاہم پروفیسر طاہر مسعود محفوظ رہے اور انہوں نے ہی زخمی شکیل اوج کونجی اسپتال منتقل کیا ، جہاں وہ طبی امداد کے دوران انتقال کرگئے ادھریس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ نے ڈاکٹر شکیل اوج کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ ملزمان نے انھیں باقاعدہ ریکی کر کے ٹارگٹ کیا، پروفیسر شکیل اوج کو گردن اور سینے میں 3 گولیاں لگیں اور گردن میں لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.