پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے پارٹنرشپ نجی سکولوں کے لیئے فائدہ مند ہے‘ نوید عباس

جمعرات 18 ستمبر 2014 17:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ریجنل ڈائریکٹر نوید عباس کی سر براہی میں دو رکنی ٹیم نے تحصیل کہوٹہ میں نجی سکولوں کے مالکان کو مستحق بچوں کی مفت تعلیم کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی ۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ بلال ہاشم بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

نوید عبا س نے بتایا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن صوبے میں چار ہزار پارٹنر سکولوں کے توسط سے 15لاکھ مستحق طلباء و طالبات کو مفت اور معیاری تعلیم مہیا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے پارٹنرشپ نجی سکولوں کے لیئے فائدہ مند ہے۔ قبل ازیں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ٹیم نے تحصیل کوٹلی ستیاں میں نجی سکولوں کے مالکان کو مفت تعلیم کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :