کراچی ، 10غیر قانونی ہائیڈرنٹس مسمار واٹر بورڈ کی مین لائنوں سے لئے گئے پانی کے 18کنکشن منقطع کردیئے گئے

جمعرات 18 ستمبر 2014 17:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) صوبائی وزیر اطلاعات ،بلدیات و چیئر مین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر واٹر بورڈ کی ملیر اور بلدیہ کے علاقوں میں پانی چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران 10غیر قانونی ہائیڈرنٹس مسمار واٹر بورڈ کی مین لائنوں سے لئے گئے پانی کے 18کنکشن منقطع کردیئے گئے ،جن سے روزانہ 5لاکھ گیلن پانی چوری کیا جارہا تھا ،پانی چوروں کیخلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر درج کرادی گئی ،واٹر بورڈ کے عملہ کو مزاحمت کا سامنا ، پولیس کی مدد سے صورتحال پر قابو پایا گیا، تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات ،بلدیات و چیرمین شرجیل انعام میمن نے منیجنگ ڈائریکٹر واٹربورڈ قطب الدین شیخ کو ہداہت کی ہے کہ شہریوں کو پانی کی مساویانہ اور منصفانہ فراہمی کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں شہر کے مختلف علاقوں میں قائم غیر قانونی ہائیڈرنٹس مسمار کئے جائیں اور غیر قانونی منرل واٹر فیکٹریوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے چوری کیا جانے والا پانی شہریوں کو خصوصاً قلت آب سے متاثرہ علاقوں کے باسیو ں کو فراہم کیا جاسکے گا،شہر میں پانی کے بحران کے خاتمے میں کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیاجائے گا،ان ہدایات پر ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ قطب الدین شیخ نے ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سر وسز افتخار احمد خان اور چیف انجینئرWTM ظفر علی پلیجو چیف سیکورٹی آفیسر میجر ( ریٹائرڈ) محمد نواز گوندل سپرنٹنڈنگ انجینئر آصف قادری کو سختی سے ہدایت کی کہ شہر میں قائم غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ،غیر قانونی پمپنگ اسٹیشنز اور غیر قانونی طور پرقائم منرل واٹر پلانٹس کے خلاف مہم کو تیز کیاجائے، دوبارہ قائم ہو نے والے ہائیڈرنٹس بھی گرادیئے جائیں اور پانی کی چوری کا مکمل خاتمہ کیاجائے ،جبکہ ہائیڈرنٹس اور منقطع کئے گئے کنکشنز دوبارہ لگانے والوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے ،کراچی کے تمام اضلاع بالخصوص ضلع غربی اور وسطی کے تمام علاقوں سے ہائیڈرنٹس، پمپنگ ہاؤ سز اور نا جائز کنکشنز کے زریعے پانی چوروں کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے،ان ہدایات کی روشنی میں بدھ کے روز واٹر بورڈ انتظامیہ نے بلدیہ ٹاوٴن اور ملیر میں قائم غیر قانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف کارروائی کی داوٴد گوٹھ، کٹو گوٹھ،مشرف کالونی کے عقبی علاقوں اور پو لیس اسٹیشن سعید آباد بلدیہ ٹاوٴن کی حدود اور ملیر الفلاح میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے بھاری مشینری کے زریعے10 ہائیڈرنٹس کی تمام تعمیرات مسمار کر دیں، بعد ازاں واٹر بورڈ کے عملہ نے ہیو ی مشینری اوربھرپور افرادی قوت کے مدد سے فلنگ پوائنٹس سمیت باقی ماندہ تعمیرات بھی مسمار کردیں، پو لیس اسٹیشن سعید آباد کی حدود داوٴد گوٹھ اور بلدیہ ٹاوٴن نمبر 8 میں پانی چوروں کے خلاف بھر پور کارروائی کر تے ہوئے واٹر بورڈ کے عملے نے شریف اللہ خان ہائیڈرنٹ ، نذیر اینڈ خالد ہائیڈرنٹ ،سرباز خان ہائیڈرنٹ،مسکین نیازی ہائیڈرنٹ، اور حکیم نیازی ہائیڈرنٹ جبکہ ملیر کے علاقہ الفلاح اور شاہ لطیف میں اسلم سنجرانی ہائیڈرنٹ، سکندر ہائیڈرنٹ ، بادل بلوچ ہائیڈرنٹ ،شیعب ہائیڈرنٹ اور حاجی وارث ہائیڈرینٹ کا خاتمہ کردیا ،واٹر بورڈ کے عملہ نے کنکشنز کو کھدائی کر کے اکھاڑ پھینکا ، ویلڈنگ پلانٹ سے کنکشنز کو ختم کر دیا ان ہائیڈرنٹس کے زریعہ یومیہ 5 لاکھ گیلن پانی چوری کیا جارہا تھا اوریہ چوری شدہ پانی مہنگے داموں عوام کو فروخت کر نے کا سلسلہ جاری تھا،جس کی وجہ سے ان علاقوں میں پانی کی شدید قلت تھی،نیز پانی چوروں کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرادی گئی ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پیرل چانڈیو SHO بلدیہ نوید ناصر ، چیف سکیورٹی آفیسر میجر (ر) محمد نوازگوندلSEآصف قادری بھی موجود تھے ،دریں اثنا ایم ڈی واٹر بورڈ نے ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سر وسز اورچیف انجینئر واٹر ٹرنک مین کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وزیر بلدیات و چیئر مین واٹر بورڈ شر جیل انعام میمن کی ہدایات پر سختی سے عمل کیاجائے اور پانی چوری کا خاتمہ کر نے کے لئے تمام وسائل برو ئے کار لائے جائیں واضح رہے کہ پانی چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں ان علاقوں کے مکین واٹر بورڈ سے مکمل تعاون کررہے ہیں انہوں نے علاقہ مکینوں کے تعاون پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :