نندی پور پاور پراجیکٹ پر کام کے دوران کرین چینی انجینئر پر آن گری سر پر شدید چوٹیں آئیں، چھاتی کے علاوہ جسم کے دیگر حصے کافی حد تک متاثر ہوئے
جمعرات 18 ستمبر 2014 18:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) نندی پور پاور پراجیکٹ پر کام کے دوران کرین چینی انجینئر پر آن گری جس سے اس کے سر پر شدید چوٹیں آئیں، چھاتی کے علاوہ جسم کے دیگر حصے کافی حد تک متاثر ہوئے۔ واضح رہے کہ نندی پور پراجیکٹ پر کرین کو چینی ڈرائیور ہی آپریٹ کررہا تھا۔تفصیلات کے مطابق 29 سالہ چینی انجینئر چاؤہی یا Chu hi Ya حسب معمول پراجیکٹ پر کام کروارہا تھا کہ جمعرات کی صبح ساڑھے سات بجے کے قریب اچانک کرین اس پر آگری جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹروں نے اسے لاہور جنرل ہسپتال ریفر کردیا۔ اسی دوران وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملی تو انہوں نے پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر انجم حبیب وہرہ کو متاثرہ زخمی کے فوری علاج کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی۔(جاری ہے)
چینی انجینئر کے جنرل ہسپتال پہنچنے سے قبل وزیراعلی کی طرف سے مقرر کردہ خصوصی ٹیم بھی پہنچ گئی۔
چینی انجینئر چاوٴ ہی کو ساڑھے دس بجے کے قریب لاہور جنرل ہسپتال لایا گیا جہاں وقت ضائع کیے بغیر اسے فوری طور پر آپریشن تھیٹرمیں منتقل کردیا گیا۔ معروف نیورو سرجن پروفیسر انجم حبیب وہرہ کی سربراہی میں ڈاکٹروں کی چار رکنی ٹیم نے چینی انجینئر کی جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی اور آپریشن بھی کیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا اور زندگی کی بازی ہار گیا۔ پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چینی انجینئر کو شدید چوٹیں آئیں تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب لمحہ بہ لمحہ چینی انجینئر کے علاج بارے میں دریافت کرتے رہے اور انہوں نے اس کی زندگی بچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی تھی۔مزید مقامی خبریں
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.