جلاؤ گھیراؤ‘ توڑ پھوڑ‘ پولیس کیساتھ مزاحمت کے الزام میں گرفتار عوامی تحریک کے درجنوں کارکنوں کی ضمانت منظور ، جیلوں سے رہا کردیا گیا ، سرگودھا کی جیلوں میں بند مزید چالیس کارکنوں کو رہا کردیا گیا

ہفتہ 20 ستمبر 2014 14:04

حیدرآباد ٹاؤن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) انسداد دہشت گردی سرگودھا کی عدالت کی طرف سے جلاؤ گھیراؤ‘ توڑ پھوڑ‘ پولیس کیساتھ مزاحمت کے الزام میں گرفتار عوامی تحریک کے درجنوں کارکنوں کی ضمانت منظور ہونے کے بعد انہیں جیلوں سے رہا کردیا گیا جبکہ سرگودھا کی جیلوں میں بند مزید چالیس کارکنوں کو رہا کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک کے دہشت گردی ایکٹ کے تحت بند افراد کے وکلاء نے ان کی ضمانتیں کروانے کیلئے درخواستیں دائر کیں جس پر عدالت نے ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں تاہم سرگودھا اور میانوالی کی جیلوں میں بند ان مقدمات کے 100 کے قریب ملزمان کو جیلوں سے رہا کردیا گیا۔

اسی طرح ڈی سی اوز کی طرف سے مزید نظربندی میں توسیع ختم کرنے کے بعد گذشتہ روز سرگودھا اور شاہپور کی دو جیلوں سے عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے چالیس مزید کارکنوں کو نظربندی کی مدت پوری ہونے کے بعد رہا کردیا گیا۔ ان جیلوں میں تاحال 68 افراد نظربند ہیں جن کی مدت پوری ہونے پر انہیں بھی رہا کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :