جس جماعت کو انتخابات سے 2 ماہ بعد تک یہ پتہ نہ چلے کہ دھاندلی ہوئی اسے آلو چنے بیچنے چاہئیں، خواجہ سعد رفیق،
30 نشستیں عمران خان کو مل بھی جائیں تو حکومت نہیں بناسکتے تھے وہ فضولیات پر بات کررہے ہیں،عدالتوں میں بھی مقدمات بھی لڑتے ہیں اور دھرنا بھی دیتے ہیں، دھرنے میں ایک کو منتخب کراکر اور دوسرے کو ڈنڈے کے ذریعے مطلق العنان حکومت بنانے کا جھانسہ دے دیا گیا، دھرنوں نے معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچایا اور اداروں کو لڑانے کی کوشش کی گئی، سازشی عناصر پاک چین دوستی میں دراڑ ڈالنا چاہتے ہیں وہ وقت دور نہیں جب میر جعفر اور میر صادق قوم کے سامنے عیاں ہوں گے، لندن میں ملاقات کا عمران خان اعتراف کیوں نہیں کرتے،سازس ناکام ہوگئی ہے دھرنے کے شرکاء کی تعداد اب کم ہوگئی ہے اور عمران خان کا دھرنا مختلف اوقات تک محدود رہ گیا ہے، پریس کانفرنس سے خطاب
ہفتہ 20 ستمبر 2014 20:56
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جس جماعت کو انتخابات سے 2 ماہ بعد تک یہ پتہ نہ چلے کہ دھاندلی ہوئی اسے آلو چنے بیچنے چاہئیں۔ 30 نشستیں عمران خان کو مل بھی جائیں تو حکومت نہیں بناسکتے تھے وہ فضولیات پر بات کررہے ہیں وہ عدالتوں میں بھی مقدمات بھی لڑتے ہیں اور دھرنا بھی دیتے ہیں۔
دھرنے میں ایک کو منتخب کراکر اور دوسرے کو ڈنڈے کے ذریعے مطلق العنان حکومت بنانے کا جھانسہ دے دیا گیا۔ دھرنوں نے معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچایا اور اداروں کو لڑانے کی کوشش کی گئی۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ گزشتہ 45 دنوں میں بطور وزیر ریلوے جم کر کام نہ کر سکا ‘ دھرنوں کی وجہ سے نہ صرف میری بلکہ دیگر اداروں کی کارکردگی بھی متاثر ہوئی لیکن اب ہم نے اپنے کام پر فوکس رکھا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف متحرک،خود انٹرویوز کئے
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نوازشریف ، شہبازشریف ،بلاول سے کہتا ہوں اقتدار چھوڑو، آؤ ! اکٹھے عوام میں جاتے ہیں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.