تارکین وطن ملک پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں‘شجاع حیدر لودھی

تارکین وطن ہر سال اربو ں روپے ملک پاکستان بھیج کر ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں

اتوار 21 ستمبر 2014 14:59

برطانیہ(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین ۔ 21ستمبر۔ 2014ء) مسلم لیگ( ن) آزادکشمیر کے رہنما لائزر فورم کے صدر شجاع حید ر لودھی نے بریڈ فورڈمیں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تارکین وطن ملک پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں تارکین وطن ہر سال اربو ں روپے ملک پاکستان بھیج کر ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور تارکین ملک کا نام روشن کرنے میں بہت جدوجہد کر رہے ہیں تارکین وطن کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔

آج مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہوئی ہے کہ آج تمام جماعتی اراکین اور تارکین وطن ایک جگہ جمع ہو ئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں تارکین وطن بالخصوص برطانیہ میں مقیم کشمیری اور پاکستانی تارکین وطن سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں سیلاب زدگان کے متاثرین کے لیے دل کھول کر امداد کریں ہم مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑیں گے اس مصیبت کی گھڑی میں ہم سب پاکستانی اور تارکین وطن ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور انشاء اللہ ان کی بھرپور مدد کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے تارکین وطن سے اپیل کی کہ وہ مصیبت کی اس گھڑی میں مقبوضہ کشمیر کے سیلاب متاثرین کو اکیلا نہ چھوڑیں جتنی بھی ہو سکے ان کی مدد کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے انتہائی مختصر عرصہ میں صوبہ پنجاب کو ترقی یافتہ صوبوں کی صف میں لے آئے ہیں۔ ان کے اس مثبت و تعمیری کام کا اعتراف کرنے کے بجائے ان پر بے جا تنقید میں نہ مانوں پر ہر پاکستانی حیران ہے جبکہ اس کے مقابلے میں تحریک انصاف کی خیبر پختون خواہ میں کارکردگی زیر وہے ۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اس وقت بے پناہ اندرون و بیرونی خطرات سے دوچار ہے ۔ میاں محمد نواز شریف پاکستان کو درپیش چیلنجز سے باہر نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس وقت انکے ہاتھ مضبوط کرنے کے بجائے کچھ لوگ انکی ٹانگیں کھینچ کر ملک دشمنی کے مرتکب ہو رہے ۔

متعلقہ عنوان :