لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر ڈی جی آئی ایس آئی تعینات
پیر 22 ستمبر 2014 11:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر 2014ء) پاک فوج کے چھ میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے جبکہ کراچی میں تعینات ڈی جی رینجرزمیجر جنرل رضوان اختر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کر دیاگیا-فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق آرمی کے چھ میجر جنرلز کو ترقی دیکر لیفٹیننٹ جنرل بنا دیا گیا ہے-ترقی پانے والوں میں میجر جنرل رضوان اختر‘ میجرجنرل میاں ہلال حسین‘ میجر جنرل غیور محمود‘ میجر جنرل نذیر بٹ‘ میجر جنرل نوید مختار اور میجرجنرل ہدایت الرحمن شامل ہیں -دریں اثناء ڈی جی رینجرز میجرجنرل رضوان اختر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کر دیاگیا ہے- اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے ہدایت الرحمن کو کور کمانڈر پشاور‘نوید مختار کو کور کمانڈر کراچی‘ ہلال حسین کو کور کمانڈر منگلا‘ غیور محمود کو کور کمانڈر گوجرانوالہ جبکہ نذیر بٹ کو آئی جی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (سی اینڈ آئی ٹی) مقرر کیا گیا ہے-واضح رہے کہ یکم اکتوبر 2014ء کو ڈی جی آئی ایس آئی سمیت پاک فوج کے پانچ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ہو جائیں گے -ریٹائرڈ ہونے والوں میں آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام عباسی، منگلا کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل طارق خان، گوجرانوالہ کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سلیم نواز، پشاور کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی اور کراچی کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی شامل ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان بنا دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.