حکومت پنجاب کا موٹروے اور خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقوں سے ملحقہ 62 پولیس چوکیوں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

پیر 22 ستمبر 2014 17:43

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) حکومت پنجاب کا موٹروے اور خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقوں سے ملحقہ 62 پولیس چوکیوں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ‘ 2 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کی رقم جاری کردی گئی ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے موٹروے کے اضلاع اور صوبہ خیبر پختونخواہ سے ملنے والی سرحدی علاقوں کی 62 چیک پوسٹوں کو جدید آلات اسلحہ‘ گاڑیاں اور دیگر سامان سے لیس کرنے کیلئے 2 کروڑ 51 لاکھ 75 روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں اس فنڈز سے سرگودھا ڈویژن کے اضلاع بھکر کی 3 ‘ میانوالی کی 7 اور سرگودھا کی 4 چیک پوسٹوں کو بھی اپ گریڈ کیا جائیگا جس کیلئے رقم کی فراہمی کردی گئی ہے۔