خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور سمیت صوبے بھر کے تمام پبلک سیکٹر کی یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو ایک ایک عدد پولیس اہلکاروں کی سیکورٹی فراہم کر دی

پیر 22 ستمبر 2014 17:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور سمیت صوبے بھر کے تمام پبلک سیکٹر کی یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو ایک ایک عدد پولیس اہلکاروں کی سیکورٹی فراہم کر دی ہے ۔ پولیس اہلکاروں کی سیکورٹی کی فراہمی صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے پروفیسر اجمل خان کے اغوائیگی اور بعدازاں بازیابی کے واقعہ کے بعد مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی جانب سے امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومت اور گورنر خیبر پختونخوا سے سکیورٹی طلب کی تھی ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ تمام سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو ایک ایک عدد پولیس سکیورٹی فراہم کر دی ہے ۔ اس سے قبل وائس چانسلرز کے پاس پولیس سیکورٹی موجود نہیں تھی ۔

متعلقہ عنوان :