ہماری حکومت کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے ،شہباز شریف،
کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ،سیلابی ریلے نے 65 دیہاتوں میں نقصان کیا ہے ،34واٹر سپلائی سکیموں کی بحالی کیلئے3.5کروڑ روپے اور 13جاں بحق افراد کے لواحقین کو 2.5 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں ،وزیر اعلیٰ پنجاب
پیر 22 ستمبر 2014 21:39
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے جس میں ہم کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے جبکہ تحصیل پنڈ دادنخان میں سیلابی ریلے نے جس طرح 65 دیہاتون میں نقصان کیا ہے ، پنجاب حکومت نے 34واٹر سپلائی سکیموں کی بحالی کے لئے3.5کروڑ روپے اور 13جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو دینے کے لئے 2.5کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں جبکہ پنڈ دادنخان کی جو سڑکیں متاثر ہوئی ہیں ان کا تخمینہ لگا کر بجھوایا جائے اور اس کی تعمیر کا فوری طور پر حکم دیا۔
انہوں نے کہا کہ جن کسانون کی فصلین تباہ ہوئی ہیں ان کا نقصان عید الالضحیٰ سے پہلے پورا کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل جب میں 1992میں رکن قومی اسمبلی تھا اور رکن قومی اسمبلی نوابزادہ اقبال مہدی کے ہمراہ اس وقت کے سیلاب میں بھی یہاں آیا تھا اور مجھے یہاں کے باسیوں کی محبت آج بھی یاد ہے جس کا خراج حکومت نے اس وقت بھی دیا تھا اور آج بھی دیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ارکان اسمبلی سے مشورہ کر کے تمام نقصانات کا جائزہ لے کر فوری طور پر تعمیری کا م شروع کیے جائیں تا کہ لوگوں کو ریلیف ملے کیونکہ ہماری حکومت تعمیری کام کر کے لوگوں کے دلوں میں جگہ بناتی ہے اسی لئے ضلع جہلم کے عوام نے مسلم لیگ(ن) کا ناقابل مسمار قلعہ بنایاہوا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخوا: زیادہ تر خواتین امراض نسواں کے مسائل سے لاعلم
-
وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصاری فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری ،اہلیہ بھی ہمراہ تھیں
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 5دن میں 46کیسز نمٹا دیئے، کیسز میں سے بیشتر 15 سال سے زیر التوا تھے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کسانوں کے لئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی آئے گی، عمرایوب
-
گندم بحران:وفاقی حکومت نے گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 18 ملین میٹرک ٹن کردیا
-
ججز کے خط کا معاملہ؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کر دیں
-
امریکی محکمہ خارجہ کی عربی ترجمان ہالہ غریط غزہ پر واشنگٹن کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں
-
نسلی تعصب کے خاتمے کے 30 برس بعد جنوبی افریقہ کہاں کھڑا ہے؟
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فی کلو واٹ 2ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی
-
وزیر داخلہ کا بھکاری مافیا اورمنشیات گینگز کیخلاف کارروائی کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.