پاکستان تحریک انصاف کا حلقہ این اے 149 میں ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ،این اے 149 کے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، آئندہ کا لائحہ عمل پارٹی مشاورت کے بعد کیا جائے گا،شاہ محمود قریشی
پیر 22 ستمبر 2014 21:55
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کا حلقہ این اے 149 میں ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ پارٹی راہنماؤں کی مشاورت کے بعد کیا‘ این اے 149 ملتان کی نشست پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان کی جماعت نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 149 ملتان کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے این اے 149 ملتان کے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ کا لائحہ عمل پارٹی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کراچی کی عوام نے 2013 کے انتخابات کو مسترد کیا اور اب ہم لاہور اور ملتان کی عوام سے پوچھیں گے کیا وہ اس الیکشن کمیشن کو تسلیم کرتے ہیں اور موجودہ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور پھر اس کے بعد پارٹی کا جو بھی فیصلہ ہو گا اس سے سب کو آگاہ کر دیا جائے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.