جعلی ڈگری ،الیکشن ٹریبونل نے وزیر زراعت خیبرپختونخوا سردار اکرام اللہ گندا پور کو نااہل قرار دیدیا

بدھ 24 ستمبر 2014 15:04

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) الیکشن ٹریبونل نے وزیر زراعت خیبرپختونخوا سردار اکرام اللہ گندا پور کو جعلی ڈگری پر نااہل قرار دیدیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 67 سے تحریک انصاف کے رکن اور صوبائی وزیر زراعت سردار اکرام اللہ گنڈا پور کی ڈگری کو مخالف امیدوار فتح اللہ میاں خیل نے چیلنج کیا تھا۔ الیکشن ٹریبونل نے فریقین کے دلائل سننے اور شواہد دیکھنے کے بعد اکرام اللہ گنڈا پور کو نااہل قرار دیدیا۔اکرام اللہ گنڈاپور گزشتہ برس اپنے بھائی اسرار اللہ گنڈاپور کی ہلاکت کے بعد ہونیوالے ضمنی انتخاب میں کامیاب ہوئے تھے۔