گوجرانوالہ ،کتاب گھر بھول جانے کی پاداش میں ٹیچر کا طالبعلم پر مبینہ طور پر تشدد ،بچے کے ورثاء نے تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی

جمعرات 25 ستمبر 2014 22:39

گوجرانوالہ ،کتاب گھر بھول جانے کی پاداش میں ٹیچر کا طالبعلم پر مبینہ ..

گوجرانوالہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء) کتاب گھر بھول جانے کی پاداش میں ٹیچر نے طالبعلم کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، بچے کے ورثاء نے تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ گورنمنٹ ایم ایس بوائز ایلیمنٹری سکول میں زیرتعلیم گیارہ سالہ حسن رضا گزشتہ روز سائنس کی کتاب گھر بھول گیا جس پراس کے ٹیچر منور نے اسے مبینہ طور پر بدترین تشددکانشانہ بنا ڈالا جس سے اس کی حالت غیرہوگئی تاہم مضروب طالبعلم کوطبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جبکہ اس کے ورثا ء نے علاقائی تھانہ میں مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست بھی دیدی ہے ۔