یو اے ای کی خاتون فائٹر پائلٹ نے کئی دلوں کو گھائل کردیا

جمعہ 26 ستمبر 2014 11:55

یو اے ای کی خاتون فائٹر پائلٹ نے کئی دلوں کو گھائل کردیا

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر 2014ء) شام اور عراق میں داعش کیخلاف جاری کارروائیوں میں حصہ لینے والی متحدہ عرب امارات کی خاتون فائٹر پائلٹ کا خوب چرچہ ہے، دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے والی جانباز پائلٹ نے کئی دلوں کو گھائل کردیا، کئی دل جلوں نے فائٹر پائلٹ کو شادی کی پیشکش کردی۔

(جاری ہے)

فضاء سے شدت پسندوں پر وار کرنیوالی پائلٹ پر کئی لوگ دل ہار بیٹھے،

ہردل سے یہی آواز آرہی ہے، مریم مجھ سے شادی کرو گی۔ عراق میں داعش اور عرب امارات میں عاشق، مریم منصوری بیک وقت دو محاذوں پر مصروف ہیں، فائٹر پائلٹ کہتی ہیں کہ ان دنوں اہم آپریشن جاری ہے اس بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی، میرا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔