زبیدہ پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ کے 1983 کے بیج کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا

جمعہ 26 ستمبر 2014 15:28

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2014ء)زبیدہ پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ ناظم آباد کے 1983 کے ڈپلوما ہولڈرز (سول) کے بیج کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تقریب کا اہتمام کینیڈا میں مقیم بیج کے ایک ساتھی ندیم احسن نے کیا تھا ۔ تقریب میں بیج کے سینئر لیکچرار انصار خان اور بیج کے CR محمد ناصر الدین سمیت 35 سے زائد ساتھیوں نے شرکت کی۔

تقریب میں شریک 1983 کے بیج کے ساتھی 27 سال بعد ایک دوسرے سے ملے تو بیشتر ساتھی ایک دوسرے کو نہ پہنچان سکے اور باقاعدہ ان کا ایک دوسرے سے تعارف کرایا گیا ۔ پرانے ساتھیوں نے ایک دوسرے کو دیکھ کر انتہائی مسرت کا اظہار کیا اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر لیکچرار انصار خان نے کہا کہ ندیم احسن ودیگر ساتھیوں کی جانب سے ایسی منفرد تقریب کا انعقاد خوش آئند ہے اس قسم کی تقریبات ایک مثالی اور اچھے معاشرے کی پہچان ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

طلب علموں کا ایک دوسرے کو عرصہ 27 سال گزرنے کے بعد بھی یاد رکھنا اور ایک جگہ اکٹھے ہونا معاشرے کی اعلیٰ روایت کی پہچان ہے۔ ندیم احسن کی جانب سے تمام طالب علموں کا ڈیٹا جمع کرنا سب کو آئن لائن کرنا اور ان سے رابطے کرکے ایک جگہ اکٹھا کرنا ان کا عظیم کارنامہ ہے اور اس کا تمام تر کریڈٹ ندیم احسن کو جاتا ہے۔ ندیم احسن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری دیرینہ خواہش تھی کہ میرے تمام ساتھی ایک جگہ اس طرح جمع ہوجائیں جس طرح آج سے 27 سال قبل ہم زبیدہ پولی ٹیکنک کی کلاس میں ایک جگہ جمع ہوتے تھے اور تعلیم حاصل کرتے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے آج انتہائی خوشی ہے کہ آج ہم ایک مرتبہ پھر ایک جگہ جمع ہوگئے ہیں۔ زبیدہ پولی ٹیکنک کے Batch 83 کے CR اور مقامی صحافی محمد ناصر الدین نے کہا کہ آج کی تقریب انتہائی یاد گار اور منفرد تقریب ہے اس کا تمام تر کریڈٹ ندیم احسن ودیگر ساتھیوں کو جاتا ہے ۔ جنہوں نے تمام ساتھیوں کو طویل عرصے کے بعد یکجا کیا اس قسم کی تقریبات کا انعقاد آئندہ بھی ہونا چاہیے اس قسم کی تقریبات ایک اچھے معاشرے کی پہنچان ہوتی ہیں۔

تقریب میں زبیدہ پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ کے Batch 1983 کے جن ڈپلوما ہولڈرز نے شرکت کی ان میں معین شیخ، طارق ایوب، توصیف احمد، مظہر، ہمین سیطلانی ،گوہر ایوب، یوسف، عادل، حفیظ، ذکی، عبید، نوید، وسیم لودھی، عبدالحئی، سہیل ودیگر شامل تھے ۔ واضح رہے کہ زبیدہ پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ کو سندھ کے پہلے پرائیویٹ پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ ہونے کے اعزاز حاصل ہے ۔ اس انسٹیٹیوٹ کے سول اور الیکٹریکل کے ڈپلوما ہولڈرز نے سندھ بھر میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی۔